نومنتخب پنجاب حکومت کی ہدایت پر تین ماہ قبل مون سون کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم
03-02-2024
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون کے دوران نکاسی آب بروقت مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔
واسا نے مون سون میں نکاس آب کے لئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی، یکم جون سے 15 ستمبر تک واسا کی جانب سے مون سون کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، پری مون سون انتظامات پر بریفنگ کے لئے وزیر اعلٰی پنجاب کو بریفنگ دی جائے گی۔ مون سون سے قبل چار مرتبہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا، واسا، ٹیپا، ایم سی ایل روڈ سائیڈ ڈرین کی صفائی کرے گی، شہر کے زیر تعمیر واٹر ٹینکس کو مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے گا، قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کو مون سون سے قبل قابل استعمال بنایا جائے گا۔