گورنر پنجاب سے کنیئرڈ کالج کی فیکلٹی ممبرز کی ملاقات، تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
03-02-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکن ماہرین تعلیم اور کنیئرڈ کالج کی فیکلٹی ممبرز پر مشتمل اعلی سطحی وفد کی پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔
وفد میں وائس پرنسپل کنیئرڈ کالج ڈاکٹر غزالہ یعقوب، فیکلٹی ممبرز اور گلوبل یوتھ ایمبیسیڈر فار یو این رضوان انور شامل تھے، ملاقات کے دوران پاکستان یو ایس ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں تعاون ، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا یو ایس ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیمی شعبے میں تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط ہوں گے، ملک کی ترقی اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے فروغ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا یو ایس اے کا پاکستانی طلبہ کو فل برائٹ سمیت مختلف سکالرشپس اور ایکسچینج پروگرام کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے مواقع دینے میں تعاون قابل قدر ہے۔