پاکستان ڈربی کل لاہور ریس کلب میں ہو گی

03-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی کل لاہور ریس کلب میں ہو گی۔

پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2400 میٹر پر مشتمل ہے جس میں چار سالہ 15 گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گی۔ پاکستان ڈربی میں جم اینڈ ٹونک، اسپارٹکس اور لاسٹ ایمپرر توجہ کا مرکز ہوں گے، دیگر میں کولمبس، فرحان کنگ، جھوم، رگو بھائی، شکیرا اور لئیر ٹرپ قابل ذکر ہیں۔ ڈربی ڈے پر مجموعی طور پر 10 کپ ریسز ہوں گی، پاکستان ڈربی کے فاتح کو 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ کو 13 لاکھ اور تیسری پوزیشن والے کو 6 لاکھ روپے انعام ملے گا۔