کلوز میچ ہارے، انیسویں،بیسویں اوور میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے: حسن علی

03-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، دو میچ بہت کلوز ہارے ہیں اگلے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انیسواں اور بیسواں اوور بہت اہم ہوتا ہے، انیسویں اور بیسویں اوور میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے، آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میرا ہدف ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے چاہتا ہوں اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پیٹ کے امراض میں مبتلا تمام کھلاڑی فٹ ہوچکے ہیں، جیت کر کراچی کے شائقین کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ٹیم کی جیت کی خوشی ہوتی ہے، مستقبل میں یو اے ای سے کھیلوں گا ۔