بجلی چوری :78 ارب روپے وصول، ساڑھے4 ہزار سے زائد افراد گرفتار
03-02-2024
(ویب ڈیسک) ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں کی کاوشیں جاری ہیں، بجلی چوری کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان میں بجلی چوری اس بحران کی سب سے بڑی وجہ ہے،حکومتی فیصلے کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔ بجلی چوری کےخلاف موثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے، 18 تا 25 فروری کے اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر سے 2.218 بلین روپےوصول اور 99 افراد گرفتارکئےجا چکے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.38 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے 59 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ پشاور سے 0.242 بلین روپے وصول اور 21 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.02 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں حیدرآباد اورسکھر سے مجموعی طور پر 0.496 بلین روپے وصول اور 19 افراد گرفتار ہوئے جبکہ کوئٹہ سے 0.08 بلین روپے وصول کئے گئے یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 46213 افراد گرفتار اور 78.81 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،متعلقہ حکومتی ادارے بجلی کے بحران سے مکمل نجات حاصل کرنے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔