عالمی بینک کا کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

03-02-2024

(ویب ڈیسک) عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کاسا 1000 منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لئے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے درخواست کا بروقت جواب دیا، منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لئے درخواست کی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکے گی۔