کیولری گراونڈ کےقریب خاتون پراسرار طور پرجھلس گئی
03-02-2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ کےقریب خاتون پراسرار طور پر جھلس گئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پٹرول یا مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی،جائے وقوعہ سے خالی بوتل ملی ہے،خاتون کی شناخت 28سالہ شمائلہ کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس کےمطابق خاتون کوجلایا گیا یا خودکشی کی کوشش کی گئی،تفتیش جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزم نےپٹرول چھڑک کرراہگیرخاتون کو آگ لگائی۔ پولیس کی جانب سے خاتون کے شوہر سے رابطہ کیا گیا ہے،متاثرہ خاتون تقریباً 70 فیصد جل گئی ہے جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔