بارشیں کب تک ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

03-02-2024

(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پرموسلا دھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بوندا باندی کے بعد شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ہے۔  لاہور آلودگی کےاعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح184ریکارڈ کی گئی ہے، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح187، سیدمراتب علی روڈپرا189،فداحسین ہاؤس میں 217 جبکہ ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح92ریکارڈ کی گئی ہے۔   دوسری جانب بارش اور برف باری کے بعد کوئٹہ کا موسم شدید سرد ہوگیا جبکہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔   اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب ایم ڈی واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ نکاسی آب میں مصروف ہیں جب کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پر 5 اور گوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔