اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ٹن 540 کلومنشیات برآمد،6 ملزمان گرفتار
03-02-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے7 کارروائیوں میں ایک ٹن 540 کلومنشیات برآمد کر لی،خاتون سمیت6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں قلعہ عبداللہ ، کچلاک بائی پاس،سریاب روڈ کوئٹہ، گوادر،کراچی، ،پشاور اورراولپنڈی میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران ایک ٹن 499 کلوچرس،38 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ اےاین ایف کے مطابق کارروائی میں 1 کلو افیون اور 2 کلو آئس بھی برآمد کی گئی۔ گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کر لیے گئے۔