سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی حمایت کر دی
03-02-2024
(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی حمایت کر دی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کچھ دیر بعد صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی اجازت دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔