پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کا انگلش کاؤنٹی گلمورگن کیساتھ معاہدہ

03-02-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے انگلش کاؤنٹی گلمورگن سے معاہدہ کر لیا ہے، وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی 7 میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کے سابق کوچ گرانٹ بریڈ برن نے میر حمزہ کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے، گرانٹ بریڈ برن اس وقت گلمورگن کے ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی کے انگلش کاؤنٹی سے معاہدے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بریڈ برن کا کہنا تھا کہ میر حمزہ کے تجربے سے کاؤنٹی ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ 31 سالہ پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ نے 110 فرسٹ کلاس میچوں میں 434 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ ماضی میں وارکشائر اور سسیکس کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔