ملکی برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

03-01-2024

(لاہور نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فروری 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں درآمدات میں 11.87 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے فروری 2024 تک درآمدات کا حجم 35 ارب 22 کروڑ ڈالر رہا، 8 ماہ میں تجارتی خسارے میں 30.1 فیصد کمی ہوئی، جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق فروری 2024ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز رہا، فروری 2023 میں ایک ارب 98 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں، دستاویز کے مطابق فروری 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 18.2 فیصد کمی آئی۔ دستاویزات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.84 فیصد کمی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 10.19 فیصد کم ہوئیں، ادارہ شماریات جولائی سے فروری 2024 تک برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات کا حجم 20 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 18 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا۔ دستاویز کے مطابق فروری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 28 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہا۔