جماعت اسلامی کا بجلی، پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کا اعلان

03-01-2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے بجلی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے بڑھتی مہنگائی پر اتوار کے روز سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیا الدین انصاری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت پٹرول اور گیس کے مزید بم گرا گئی ہے، سوئی گیس کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران ساڑھے گیارہ سو فیصد اضافہ کر دیا گیا، موجودہ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف اتوار کو احتجاج کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف ملنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔