لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کے متعدد افسران کے تبادلے

03-01-2024

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز کے متعدد افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ مرزا اقبال حسین کو ایئرپورٹ ٹریفک ، انسپکڑ رانا بابر اقبال کو ایئرپورٹ ٹریفک سے اے ایف یو ، انسپکڑ احمد فرحان کو ایئرپورٹ ٹریفک جبکہ انسپکٹر اعجاز بٹ کو اے ایف یو ریکوری سیکشن تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ خواجہ عباس کو ایئرپورٹ ٹریفک سے پی آئی اے شیڈ اور ریکوری سیکشن میں تعینات کر دیا گیا۔