شاہراہوں پر لگی سرکاری تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا خواب بن گیا
03-01-2024
(لاہور نیوز) رواں مالی سال کے بجٹ میں ایل ڈی اے اور ٹیپا نے سولر پینل کے لئے فنڈز ہی نہ رکھے۔
شاہراہوں پر لگی سرکاری تنصیبات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا خواب بن گیا، سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 4 کروڑ 4 لاکھ 65 ہزار روپے مختص کرنے کی استدعا کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں منصوبے کیلئے چالیس اعشاریہ 465 ملین روپے رکھے گئے مگر رواں مالی سال کے بجٹ میں سولر پینل کے لئے کوئی رقم ہی نہ رکھی گئی۔ چیف انجینئر ٹیپا کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سولر پینل کے منصوبے کو شامل کیا جائے گا، حکومت کی فنڈنگ سے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کریں گے۔