ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے، مولانا عبدالغفور حیدری
03-01-2024
(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف قائم ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بیان دیتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دونوں رہنما باہر آئے تو خوش نظر آئے، ملاقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے بڑا فیصلہ لیا ہے، ہم اس کو بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے، 7 مارچ کو پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے، 3 مارچ کو سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بعد مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔