یکم سے 3 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان

03-01-2024

(لاہور نیوز) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے یکم سے 3 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، مری ، گلیات اور گردونواح میں برف باری کے بھی امکانات ہیں، طوفان ، بارشوں اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا، برف باری سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بھی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔  ڈی جی عمران قریشی نے کہا ضلعی انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے، طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے چوکس رہیں، عوام سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھیں، طوفان کے باعث بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے پاس جانے سے گریز کریں، مری انتظامیہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے اقدامات یقینی بنائے، بڑے شہروں میں نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ویک اینڈ پر الرٹ رہیں۔