ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، 279 روپے 19 پیسے کا ہو گیا

03-01-2024

(دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک ڈالر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 282 روپے 3 پیسے ہے۔