16ویں قومی اسمبلی میں پہلی تحریک کثرت رائے سے منظور

03-01-2024

(ویب ڈیسک) سولہویں قومی اسمبلی میں پہلی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے تحریک پیش کی، نوید قمر نے 9 مارچ اور 14 مارچ کو صدر اور سینیٹ کے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی ہال استعمال کرنے کی تحریک پیش کی۔ ایوان نے کثرت رائے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی تحریک منظور کر لی۔