عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
03-01-2024
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2067 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت اضافہ ہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 216800روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 185871روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔