رمضان پیکیج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی: مریم نواز
03-01-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکیج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیئے ہم ان کو بھی پیکیج دے رہے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیچ ملے گا، اگر کسی جگہ بیسن یا کسی چیز میں مسئلہ نظر آتا ہے تو اسے چیک کیا جائے، ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، رمضان پیکیج مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں ہدایت کرتی ہوں لاہور میں کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے، میں خود جا کر لاہور کی گلیوں اور محلوں کو چیک کروں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے، ایک ماہ میں مجھے پورا پنجاب صاف چاہئے، تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ کروں گی۔