شعیب اختر کے گھر ایک اور ننھے مہمان کی آمد،سابق فاسٹ باولر کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع

03-01-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر کے گھر ایک اور ننھا مہمان آگیا، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کے پیغام جاری ۔

  تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام’ نورے علی اختر ‘ رکھا ہے۔واضح رہے کہ شعیب اختر 11 نومبر 2014 میں رباب خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ا ن کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر 2016 میں ہوئی جس کا نام میکائل علی ہے جبکہ ان کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔