جلاؤ گھیراؤ کیس: بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار

03-01-2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا۔  بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔