پیپلزپارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا

03-01-2024

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کر دیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سرفراز بگٹی کے نام کی منظوری دیدی۔ سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔