ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترمیم کا معاہدے طے

03-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان آئینی ترمیم کا معاہدے طے پا گیا۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم پر اتفاق ہو گیا،مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے، مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں ایم کیو ایم نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا تھا، تاہم سپیکر قومی اسمبلی کیلئے ن لیگ کے امیدوار ایاز صادق نے انہیں منا لیا۔