پی ایس ایل9 میں آج آرام کا دن، کل سے پنڈی میں میلہ سجے گا

03-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا جبکہ کل سے راولپنڈی میں میدان سجے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر 2بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی جبکہ دوسرے میچ میں شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل سیزن 9 میں اب تک 16 میچز کھیلے جا چکے ہیں، پہلے مرحلے میں لاہور اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوا،  اب دوسرے مرحلے میں کراچی کے بعد راولپنڈی میں میلہ سجے گا۔ اب تک کھیلے جانے والے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے،8 پوائنٹس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دوسرے جبکہ 6 پوائنٹس کیساتھ پشاور زلمی تیسری پوزیشن پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور  کراچی کنگز 4،4 پوائنٹس کےساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز  ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی تاہم اس لیے قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہیں۔