اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
03-01-2024
(لاہور نیوز) خاتون ایس پی شہربانو نقوی کو فرائض کی بہترین سرانجام دہی پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
خاتون پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، شہر بانو نے دانشمندی اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو ہجوم سے باحفاظت باہر نکالا۔ متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ اگر بہادر پولیس افسر بروقت خاتون کو وہاں سے نہ نکالتیں تو کوئی افسوسناک سانحہ پیش آسکتا تھا ،معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ پُرتشدد عناصر کی حوصلہ شکنی کرے۔