اے این ایف کی کارروائیاں ، 776 کلوگرام منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

03-01-2024

(لاہور نیوز) اےاین ایف نے 6 کارروائیوں میں776 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد روڈ اوکاڑہ، زخہ خیل خیبر،کوئٹہ اور قصورروڈ لاہورمیں کی گئیں ، کارروائی کےدوران279  کلو 994 گرام چرس،50  کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں 20.5 کلو زینیکس گولیاں، 26 کلو ریووٹرل بھی برآمدکی گئی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 49.8 کلو ولیم، 344 کلو ٹراماڈول گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔