اریج محی الدین کی ڈانس ویڈیو مداحوں کو بھا گئی
03-01-2024
(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج محی الدین کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ ایک تصویر میں دوستوں کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔ اریج محی الدین نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ اریج ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ سٹار حورین ودیگر شامل تھے۔ بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین نے ’بینا‘ کا کردار نبھایا تھا۔