سجل علی کو 'بیبو' کی کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا

03-01-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ کی "بیبو" کرینہ کپور کو کاپی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں، میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو بھی نہیں دیکھتی۔ جب سجل سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار "گیت" کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنی پسندیدہ ہوں"۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ "میں اپنی پسندیدہ ہوں" فلم "جب وی میٹ" میں بولا تھا جو کہ کافی مشہور ہوا تھا، اس ڈائیلاگ پر کافی میمز بھی بنی تھیں۔ کرینہ کی کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی اپنا مواد بھی لیکر آیا کرو، ہمیشہ دوسروں کو ہی کاپی کرتی رہتی ہو۔