وزیراعلیٰ کا شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

03-01-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمالیہ میں بارش کی وجہ سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں زیادہ بارشوں کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دےدیا۔