وہاج اور یمنیٰ کے رومانوی فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
03-01-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے وہاج علی کے ہمراہ فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
مذکورہ فوٹو شوٹ اداکار جوڑی نے نامور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کے لیے کروایا ہے جس میں عید الفطر کی آمد کے سلسلے میں کپڑوں کی تشہیر کی گئی ہے۔ تصاویر میں وہاج اور یمنیٰ کو مختلف ملبوسات زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دلکش اور رمانوی اداؤں کے ساتھ یمنیٰ اور وہاج مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداح ان تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ صارفین یمنیٰ اور وہاج کو شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی بھی قرار دے رہے ہیں۔