کراچی میں بارش کی پیشگوئی، ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ ملتوی کر دی

03-01-2024

(ویب ڈیسک) کراچی میں شدید بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ کینسل کر دی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہفتے کی رات تک ہلکی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ تاہم بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آج کی ٹریننگ کینسل کر دی ہے۔  ملتان سلطانز کی ٹیم بدھ کو کراچی پہنچی تھی، ٹیم نے جمعرات کو بھی پریکٹس نہیں کی تھی۔ ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق ٹیم کو جمعہ کی شام نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی۔ تاہم اب ٹیم ہفتہ کو ٹریننگ کرے گی۔