کوشش ہے نیا بال ملے تو اس سے بھی وکٹیں لے کر دکھاؤں: ابرار احمد

03-01-2024

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مسٹری سپنر ابراراحمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراچکے ہیں، ان کے ہوم گراؤنڈ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ جس طرح ملتان کی پچ تھی کراچی کی اسی طرح کی پچ ہے، شروع میں پچ زیادہ مددگار نہیں تھی تاہم بعد میں مدد ملی، ملتان کے مقابلے میں یہاں زیادہ مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی پچ سپنرز کیلئے سازگار ہے ، ایک دو نئی بال پر کام کررہا ہوں، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہوں گےتو وہاں وہ بال اپلائی کروں گا۔ ابرار احمد کا کہنا تھا کہ کچھ اور ورائٹی پر بھی کام کر رہا ہوں، مورکل کے ساتھ ان سوئنگ پر کام بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹری سپنر سن کراچھا لگتا ہے، میرا ہدف ہے کہ نئے بال سے بھی آؤٹ کرکے دکھاؤں، مسٹری سپنر ہوں تو نیا بال ملے تا کہ وہاں بھی وکٹیں لوں، میرا کام  محنت اور بہتر پرفارم کرنا ہے۔ ابرار احمد کا کہنا تھا کہ انجری سے ابھی واپس آیا ہوں ٹیم کا ماحول اچھا ہے، سیفی بھائی کے ساتھ کافی کھیلا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب کوچ بنوں گا تب عثمان طارق کے حوالے سے بتاؤں گا۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دے دی۔ کراچی کا 166 رنزکا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر حاصل کرلیا، شرفانے ردرفورڈ نے 58 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔