کاہنہ: سڑک عبور کرتے شہری کو نامعلوم کار نے کچل دیا

03-01-2024

(لاہور نیوز) کاہنہ میں سڑک عبور کرنے والے شہری کو نامعلوم تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں سڑک کی دوسری جانب جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد شہری کے قتل میں ملوث کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔