پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی اہلکاروں کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

03-01-2024

(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی سٹاف کا سیاہ یونیفارم ختم کر کے پرانا یونیفارم (سفید شرٹ اور گرے پینٹ) بحال کیا جا رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبر درست نہیں۔