زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی کمی
02-29-2024
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 94 کروڑ96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ 23 فروری کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ89 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں۔