سارہ خان بالی ووڈ سے کام کی پیشکش پر کس اداکار کیساتھ جلوہ گرہونگی؟ بڑے سٹارکا نام لے لیا

02-29-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اگر بالی ووڈ سےکام کی آفر آئی تو وہ دبنگ سٹار سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ خان کا بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہناتھا کہ جب میرا ڈرامہ سیریل ‘ثبات’ نشر ہوا تو بھارت میں اُس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا، مجھے سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے جس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں بھارت میں بھی مقبول ہوںاور بھارتی مداح بھی مجھے انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ اداکارہ نے پاک بھارت سیاسی کشیدگی پربات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں لوگ پاکستانی فنکاروں کو کام کرتے ہوئےدیکھناچاہتے ہیں لیکن دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے اب یہ بہت مشکل ہوگیا ہے۔