ن لیگ اور دیگر جماعتوں نے ایم کیو ایم سے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کیلئے حمایت مانگ لی

02-29-2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کا وفد پارلیمنٹ لاجز میں کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ پر گیا۔

سیاسی جماعتوں کے وفد نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت مانگ لی، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول نے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کی آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنی تجاویز سے وفد کو آگاہ کیا۔ سیاسی جماعتوں کے وفد میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، نوید قمر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار مصطفیٰ شاہ بھی شامل تھے، پی ایم ایل این کی نمائندگی ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر اور رانا مشہود نے کی۔ ق لیگ کے چودھری سالک، آئی پی پی سے علیم خان، بی اے پی سے خالد مگسی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی وفد میں شامل تھے، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کنوینر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور دیگر بھی شامل تھے۔