ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کر دی

02-29-2024

(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کر دی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کا ووٹ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کر لیا لیکن وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، مسلم لیگ ن نے مرکز میں ایم کیو ایم کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کے لئے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18 ویں ترمیم کو مزید تقویت ملے گی۔