ایف آئی اے میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے
02-29-2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد کو فیصل آباد سائبر کرائم سرکل سے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور لگا دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ بیگ کو ایڈمن برانچ فیصل آباد سے انچارج سائبر کرائم سرکل لاہور لگا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل لاہور احسن باجوہ کو ایڈمن برانچ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔