کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ٹرانسپورٹ سیکٹر کے وفد کی ملاقات

02-29-2024

(لاہور نیوز) کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک ٹرانسپورٹ سیکٹر کے وفد نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں شہر میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا، وفد نے صوبائی دارالحکومت کے میگا ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہر میں صحت مند ماحول و سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکل کلچر ٹرینڈ پر کافی ورکنگ مکمل ہو چکی ہے، کمشنر لاہور نے ماحولیاتی صحت کیلئے الیکٹرک بائیکس اہداف اور انسداد سموگ کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وفد نے ریمارکس دیئے کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔