چھ سال تک عدم توجہ کا شکار میٹرو بس سروس ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ترجیح بن گئی
02-29-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بھی قبلہ درست کر لیا۔
میٹرو بس کے بند برقی زینوں کی مرمت کے لئے کمپنی کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایسکلیٹر ٹھیک کرانے کے لئے مارچ 2024ء میں کمپنی کی پری کوالیفکیشن مکمل کی جائے گی۔ موجودہ صورتحال میں قینچی میٹرو بس سٹیشن پر برقی زینے بند ہیں، نیازی چوک اور راوی روڈ سٹیشن کے برقی زینے بھی فعال نہیں، بزرگ شہری میٹرو بس پر سفر کرنے کیلئے سیڑھیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، میٹرو سٹیشن انتظامیہ نے رسیاں باندھ کر ایلی ویٹر کو جانے والا راستہ ہی بند کر دیا ہے، میٹرو بس سٹیشنز پر نصب ٹوکن مشینیں بھی خراب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے انٹری بیرئیر بھی بند پڑے ہیں۔ اس سے قبل میٹرو بس ایم اے او کالج سٹیشن پر چوری کی واردات ہوئی، میٹرو بس کے برقی زینوں سے پلیٹیں چوری ہونے کے متعدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔ جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سٹیشنز پر خراب مشینری کی مرمت کا پلان تیار ہے، فنڈز کے اجراء کے بعد مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔