ڈاکٹر ناصر احمد نے بطور ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال کا اضافی چارج سنبھال لیا
02-29-2024
(لاہور نیوز) ڈاکٹر چودھری ناصر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر آپتھامالوجی یونٹ II کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ایس لیڈی ایچی سن ہسپتال کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر چودھری ناصر احمد نے ہسپتال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات بھی دیں، اس موقع پر سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر چودھری ناصر احمد کا شمار انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسرز میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر چودھری ناصر احمد کا کہنا تھا کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے ہر مریض وی آئی پی ہے، میں پروٹوکول کا سخت مخالف ہوں، میرے دروازے 24 گھنٹے سب کیلئے کھلے ہیں۔ ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ دن رات محنت کریں گے اور تمام عملہ مریضوں اور انکے لواحقین سے بھرپور تعاون کرے، علاج معالجے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔