پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے کانفرنس، تجاویز پیش

02-29-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں آلودگی کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق محکمہ ماحولیات، ایجوکیشن، ٹریفک پولیس، این جی اوز اور لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں فضائی آلودگی کے محرکات، اثرات اور اسکے تدارک بارے ماہرانہ رائے پیش کی گئی۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ شہروں میں انڈسٹری، رہائشی منصوبوں اور گرینری کیلئے مخصوص زون فکس کرنا ہونگے، خدمت مراکز اور ماڈل پولیس سٹیشنز پر بوتھ بنائے جائیں جہاں شہری اپنی گاڑیوں کی فٹنس چیک کر سکیں۔ ماہرین نے سفارشات میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی کیلئے گرین انرجی پر شفٹ ہونا ہوگا، لاہور اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے،معاشرہ بحثیت مجموعی ماحولیاتی آلودگی، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات پر قابو پا سکتا ہے، سموگ کا باعث بننے والے عوامل کیخلاف بھی سخت ایکشن لینا ہوگا۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ سیف سٹی پنجاب بھر کے سمارٹ سٹی منصوبوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس سینسرز انسٹال کر رہی ہے، انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے چالان کر رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین نے ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی کی کاوش کو بھرپور سراہا۔