وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
02-29-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے،پراجیکٹ کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اگر منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹیں ہیں تو فوری آگاہ کریں، رنگ روڈ منصوبے کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے میں اوورہیڈ بریجز کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، رنگ روڈ پر ریسٹ ایریاز کیلئے سائٹس کی نشاندہی کرکے آگاہ کیا جائے۔