مریم نواز کی ہدایت پر میوہسپتال میں نئے سٹریچرز اور بیڈز فراہم
02-29-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں نئے سٹریچرز اور بیڈز پہنچا دیے گئے۔
مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں نماز کی جگہ بھی مختص کردی گئی ہے،خواتین ڈاکٹرز اور سٹاف کے لیے نماز کی الگ الگ جگہ رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مریضوں اور تیمارداروں کے مطالبے پر گزشتہ روز میو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو نئے سٹریچرز اوربیڈز دینے کا حکم دیا گیا تھا۔