لنک روڈ :پلازے میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا

02-29-2024

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر پلازے میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت کے پوش ایریا ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع  پلازے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بھڑکتے شعلوں  کے باعث پلازے میں موجود دکانوں میں پڑا کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ دکاندار بے بسی کے عالم میں اپنا  سامان جلتا دیکھتے رہے۔ فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں   اور 44 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا جس نے کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو میں ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ  شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب دکاندار جلتا سامان دیکھ کر دہائیاں دیتے رہے، دکانداروں کا کہنا تھا کہ  آگ لگنے کی اطلاع صبح گھرمیں ملی،فوری طور پر پہنچے توسارا سامان جل چکا تھا،زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ ہوگئی۔