محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کی نوید سنا دی
02-29-2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت میں کل سے بارشوں کی نوید سنادی۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور و گردونواح میں کل سے بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 13 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر فضائی آلوگی نے تاحال لاہوریوں کا پیچھا نہیں چھوڑا، آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا بھر کے شہروں میں تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 112ریکارڈ کی گئی ہے۔