سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

02-29-2024

(لاہور نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ منیجر بہاولپور اظہر فاروق کی خدمات لاہور ایئر پورٹ حکام کے سپرد کر دی گئیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر خرم عدنان عثمانی کو ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر لاہور تعینات کر دیا گیا، ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر لاہور قیصریار خان کو شعبہ ہیومن ریسورسز میں او آئی لگا دیا گیا، ایئر پورٹ منیجر کوئٹہ ملک مظہر حسین کو چیف ایوی ایشن مینجمنٹ سکول حیدر آباد تعینات کر دیا گیا۔ ایئر پورٹ منیجر رحیم یار خان وحید عباس کو ایئر پورٹ منیجر کوئٹہ لگا دیا گیا، جوائنٹ ڈائریکٹر احمد علی کو ایئر پورٹ منیجر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک لاہور منیب وارث کو اے ٹی سی رحیم یار خان ایئر پورٹ بنا دیا گیا، چیف ایوی ایشن مینجمنٹ سکول حیدرآباد انجینئر ہاشم حسین کو ایکٹنگ چیف ریگولیٹری سروسز سکول تعینات کردیا گیا۔ ایئر پورٹ منیجر فیصل آباد انور ضیاء کو ایئر پورٹ منیجر ملتان تعینات کر دیا گیا، تسنیم اختر جمیل کو ایئر پورٹ منیجر فیصل آباد لگا دیا گیا، ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد وکیل احمد خان کی خدمات کراچی ہیڈ کوارٹر شعبہ ہیومن ریسورس کے سپرد کر دی گئیں، ای جی 6 گروپ کے افسر میاں کاشف کو ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔